۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مدیر عالی حرم مطهر رضوی

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے سپریم ڈائرکٹر نے محرم و صفر میں حرم منعقد کے مختلف پروگرام کے بارے میں اطلاع دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کے سپریم ڈائرکٹر رضا خوراکیان نے ایک پریس کانفرنس میں حرم امام رضا علیہ السلام میں محرم کے پہلے عشرے کے پروگراموں کے بارے میں توضیح دی اور اس درمیان حرم کے ثقافتی اور تبلیغی پروگراموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: اس سال ایام محرم اور صفر کے لیے حرم امام رضا علیہ السلام نعرہ "دنیا کے آزاد لوگ حسینؑ کے خیمے میں ہیں" ہے، جسے حرم میں منعقد ہونے ہر پروگرام کا محور اور موضوع قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: محرم کی پہلی تاریخ سے دس محرم تک حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف علاقوں میں زائرین کے استقبال کے لیے 11 موکب لگائے جائیں گے اور ایسا لگتا ہے کہ اس سال عاشورہ کے اختتام تک 60 لاکھ زائرین حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا: عشرہ محرم کے دوران دسترخوان امام رضا علیہ السلام کی گنجائش دو برابر کر دی جائے گی، یعنی روزانہ 15000 افراد مولا کے دسترخوان پر کھانا کھا سکیں گے ، زائرین ’’نسیم رضوان‘‘ نامی موبائل اپلیکیشن سے کھانے کے لئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے سپریم ڈائرکٹر نے کہا: محرم کے دوران زائرین کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے 9 ہزار افتخاری خادمین ہر وقت خدمت کے لئے حرم کے مختلف حصوں میں موجود رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید کامران حیدر CN 21:38 - 2024/07/08
    0 0
    ماشاءﷲ اللّه سلامت rakhy